بھابھی نے آشنا کے ساتھ مل کر دیور کو قتل کردیا، ملزمہ شوہرسمیت گرفتار، خاندان بکھر گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشہرہ ورکاں میں بھابھی نے مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ مل کر دیور کو چھریوں کے وار اور فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو شوہر سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نسرین نامی ملزمہ نے اپنے دیور مدثر کو چھریوں کے وار کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مدثر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول مدثر نے نسرین کو آشنا سے گھر میں ملاقات کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر مدثر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول مدثر کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ مقتول مدثر کا سارا خاندان بکھر گیا۔ پولیس نے ملزمہ اور شوہر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور کے علاقہ شالیمار میں باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا پر فائرنگ کر دی جس سے بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا آشنا زخمی ہو گیا۔

اس دوران بچاؤ کراتے ہوئے مقتولہ کا بھائی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا، پولیس نے گزشتہ ماہ فروری کے دوران جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید پڑھیں: باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا،آشنا زخمی

Related Posts