یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن ڈے بھرپور انداز میں منایا جائے گا،سید ذوالفقار شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن ڈے بھرپور انداز میں منایا جایا گا،سید ذوالفقار شاہ
یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن ڈے بھرپور انداز میں منایا جایا گا،سید ذوالفقار شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن ڈے منانے کی تیاریاں عروج پر. آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ یکم اپریل کو سینیٹری ورکرز کو سیلوٹ اور پھول پیش کرکے یادگار سلام سینیٹیشن ڈے منائیں گے۔

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ اس سال سلام سینیٹیشن ڈے کو منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کی یونینز نے خصوصی بینرز آویزاں کیے ہیں۔ اس موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری ہیلتھ، سیکریٹری ایجوکیشن اور دیگر بلدیاتی اداروں کے سربراہان  یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن ڈے سرکاری طور پر منانے کیلئے فیلڈ میں کام کرنے والے سینیٹیشن اسٹاف کو پھول پیش کرکے سیلوٹ کریں تاکہ فرنٹ لائن سولجر سینیٹری ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور صوبہ کے پی کے میں سلام سینیٹیشن ڈے کے موقع پر سرکاری تقریبات کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی کوششوں کو ان صوبوں میں سراہا گیا ہے۔

Related Posts