اسلام آباد : پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے والے فارن گریجوایٹ مرد و خواتین ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فارن گریجوایٹ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔ مرد اور خواتین ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ذیلی ادارہ پاکستان میڈیکل کالج ( پی ایم سی) ان کو رجسٹرڈ نہیں کررہا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ 7 روز سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بیٹھے ہیں مگر کسی حکومتی نمائندے نے انکے ساتھ رابطہ نہیں کیا۔ مگر آج جب ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانے کا اقدام کیا تو پولیس نے ہمیں گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہماری تعداد 3 ہزار سے زائد جن کی پی ایم سی رجسٹریشن نہیں کررہا ۔ اگر ہم کو رجسٹرڈ نہ کیا گیا تو ہم اپنے کلینکس کیسے کھولیں گے اور ہمارا روزگار کیسے چلےگا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی نعیم الرحمان اور علامہ باقر زیدی نے جماعت اسلامی کی ریلی کی حمایت کردی