علاقائی امن و ترقی کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے منسلک ہے،شہریار آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علاقائی امن و ترقی کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے منسلک ہے،شہریار آفریدی
علاقائی امن و ترقی کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے منسلک ہے،شہریار آفریدی

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ علاقائی امن کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے منسلک ہے اور کشمیریوں کو جلد ہی بھارتی حکومت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی مل جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد اسلامی، بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان فلاح پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ یورپی یونین کے ڈس انفولاب نے بھارتی جعلی خبروں کو بے نقاب کردیا ہے اور دنیا اب یہ سمجھ گئی ہے کہ کس طرح بھارتی میڈیا اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کشمیر کے بارے میں حقائق کو مسخ کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مقیم کشمیری آبادی کے تحفظ کے لئے بھارتی فوج کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ایجنٹ سیز فائر معاہدے کو منفی انداز میں پیش کرنے کے لئے حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاقائی امن و ترقی کے بارے میں حالیہ بیانات کو بھی بھارتی میڈیا کے ذریعہ منفی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے پرعزم ہے اور جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا کشمیریوں کو ہر پلیٹ فارم پر مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں اور دنیا کو بھارتی فوج کے جوانوں اور حکومت کے رہنماؤں کو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر کارروائی کی منظوری دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم خصوصا کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو ان کے استقامت اور برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لئے جاری جدوجہد کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر 1947 کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہم کشمیریوں کی ہر ممکن سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اس ملک بننے میں ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر بھر میں آج مختلف مقامات پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹرز اور جھنڈے اس کا ثبوت پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لئے ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف ہونے والے بھارتی مظالم، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہیں اور ہم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related Posts