پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے 5 لاکھ ’قابل اعتراض‘ ویڈیوز ہٹادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے 5 لاکھ ’قابل اعتراض‘ ویڈیوز ہٹادی
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے 5 لاکھ ’قابل اعتراض‘ ویڈیوز ہٹادی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے حالیہ دنوں میں 5 لاکھ ’قابل اعتراض‘ ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر نامناسب مواد اور اس کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قیصر راشد خان کی سربراہی میں ہوئی

عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے حکام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹک ٹاک کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

وکیل جہانزیب کا عدالت کو بتایا گیا کہ ٹک ٹاک سے حالیہ دنوں میں اب تک 5 لاکھ سے زائد ’قابل اعتراض‘ ویڈیوز کو ہٹایا جاچکا ہے جبکہ شیئرنگ ایپ انتظامیہ نے پاکستان میں مواد سے متعلق فوکل پرسن کو بھی مقرر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے جراثیم کش جینز تیار کرلی

مذکورہ سماعت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹک ٹاک کو بند کیے جانے کے عدالتی فیصلے سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر کی گئی، جسے عدالت نے شیئرنگ ایپ کیس کی سماعت میں ضم کردیا۔ کیس کی آئندہ سماعت اپریل میں ہوگی۔

Related Posts