ڈی سیزسے اضافی عہدہ واپس لینے کی تیاریاں،نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتیوں کی فہرست تیار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی سیزسے اضافی عہدہ واپس لینے کی تیاریاں،نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتیوں کی فہرست تیار
ڈی سیزسے اضافی عہدہ واپس لینے کی تیاریاں،نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتیوں کی فہرست تیار

کراچی: سندھ کے بلدیاتی اداروں میں بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات ڈپٹی کمشنرز سے اضافی چارج واپس لینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رواں ہفتے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ عدلیہ نے سندھ حکومت کو 825 دوہرے یا زائد چارج کے حامل افسران کو اضافی چارج سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

محکمۂ بلدیات سندھ میں 215 کے لگ بھگ افسران جن میں ریونیو افسران کی بڑی تعداد شامل ہے، بلدیاتی اداروں کا دہرا چارج سنبھالتی ہے۔ عدلیہ نے ماضی میں بھی بلدیات اور ریونیو کو 2 الگ نوعیت کی سروسز قرار دیتے ہوئے دوہرے چارج واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

سب سے پہلے کمشنر کراچی جو بیک وقت ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بھی تھے، انہیں ہٹا کر نیا کمشنر کراچی لایا گیا تاکہ عدلیہ مطمئن ہوجائے تاہم بلدیاتی اداروں میں صورتحال ابتر ہونے کے باعث عدلیہ نے دوبارہ اضافی چارج کے معاملے پر سختی سے ہدایات جاری کیں۔

عدلیہ کے احکامات کی بجا آوری کرتے ہوئے سندھ حکومت رواں ہفتے ہی اقدامات اٹھا رہ ہے تاکہ عدلیہ کو رپورٹ جمع کرائی جاسکے۔ عدالت نے اضافی چارج کے حامل افسران کو فارغ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا دورۂ لاہور، بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، کمشنر لاہورتبدیل

Related Posts