حریم شاہ پر تشدد، منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش کرایا گیا،2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر 2 نامعلوم افراد نے تشدد کیا جن میں سے ایک  نے حریم شاہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش کرادیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر حریم شاہ کے نام سے مشہور ہونے والی فضہ حسین نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جس کے مطابق حریم شاہ اسلام آباد کے علاقے ای الیون 3، اومنی آرکیڈ میں رہ رہی تھیں جب ان کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق حریم شاہ کا تعلق بنیادی طور پر کراچی سے ہے جو شوٹنگ کیلئے 6 روز قبل 16 مارچ کے روز وفاقی دارالحکومت پہنچیں جن پر 2 روز بعد 18 مارچ کو 2 نامعلوم افراد نے فلیٹ میں گھس کر تشدد کیا۔

متن کے مطابق حریم شاہ کے شور مچانے پر دونوں ملزمان میں سے ایک نے حریم شاہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر انہیں خاموش کرادیا۔ پھر دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس نے حریم شاہ پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی ہی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر کے خلاف درج کرایا ہے۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں نے مجھے فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا اور بعد میں فون کرکے دھمکیاں دیں۔

حریم شاہ کی درخواست پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ اقدامِ قتل، ڈرانے دھمکانے اور بے حرمتی سے متعلق دفعہ 452، 506 اور 354 کے تحت درج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حریم شاہ پر جس کسی نے بھی تشدد کیا ہے، اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے کئی سیاستدانوں  اور مفتی قوی سے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی معروف ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سیل سے رابطہ کرلیا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر معروف سیاستدانوں کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیوز لیک کیں جس سے انہیں متنازع شہرت حاصل ہوئی۔ حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: ویڈیو لیک ہونے کا ڈر،  حریم شاہ نے سائبرکرائم ونگ سے رابطہ کرلیا

Related Posts