کراچی: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سند ھ میں فرد واحد کی حکمرانی اور آمرانہ حکومت ہے، جمہوریت کے دعویداروں نے سندھ میں اپوزیشن کو دیورا سے لگایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو تیرہ سا ل سے ماموں بنانے والے نے آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو بھی ماموں بنا دیا۔بلاول نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ مولانا فضل الرحمن پر چلا دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے گھر آمد ہوئی فردوس عاشق اعوان نے جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ کی عیادت کی اور گھر آکر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری پر سندھ حکومت آشکار ہوگئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کے خلاف بنائے جانے والے جھوٹے مقدمات قابل مذمت ہیں، ان کی گرفتا ری سے پیپلز پارٹی کا بغض واضح ہوگیا ہے۔میں حلیم عاد ل شیخ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوں۔
جو حق کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ان پر مشکلات آتی ہیں، مقدمات عوام کے لئے کھڑے ہونے والوں کو مزید مضبو ط بناتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ سندھ کے پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے ہیں اور بڑی بہادری سے مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیں۔
ہمارا کارکن مشکلات میں عمران خان کے نظریے سے مزید جڑ جاتا ہے۔ ایسے مقدمات بنا کر پیپلز پارٹی والے اپنی کرپشن نہیں بچا سکتے۔سندھ کے علاوہ اور کسی صوبے سے چوہوں کے 40ارب کی گندم کھانے کی مثال نہیں ملتی۔سندھ حکومت صوبے کے حالات پر کسی کو جوابدہ نہیں ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کا مقصد کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہے۔حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے کہا میرے والد اس لئے جیل میں قید نہیں ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے یا عوام کا پیسہ کھایا ہے۔