لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا، حکمرانوں کا علاج یہی ہے، راناثنااللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی تقریر ایک حواس باختہ شخص کی تقریر تھی، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کی تقریر ایک حواس باختہ شخص کی تقریر تھی، رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ لانگ مارچ ہرصورت میں ہوگا کیونکہ حکمرانوں کا علاج ہی لانگ مارچ ہے۔ لانگ مارچ میں 10 جماعتیں شامل ہوں یا 9 فرق نہیں پڑتا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے لانگ مارچ کو عید تک کے لئے ملتوی کیا ہے منسوخ نہیں کیا۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ لانگ مارچ میں 10 جماعتیں شامل ہوتی ہیں یا 9 جماعتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش پر آج مریم نواز نے ان سے ملاقات کی ہے۔ پچھلے دنوں سربراہ پی ڈی ایم نے  آصف زرداری اور نوازشریف سے بھی ٹیلی فون پر بات کی تھی ، ٹیلی فونک گفتگو کا مقصد درمیانی راستہ تلاش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی بچگانہ سیاست نے ن لیگ کو نقصان پہنچایا ہے،شبلی فراز

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو عید تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔ حکمرانوں کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا، لانگ مارچ استعفوں کے ساتھ ہوگا یا اس کے بغیر اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائےگا۔

Related Posts