لاہور: پاکستان کے کئی سیاستدانوں اور مفتی قوی سے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی معروف ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سیل سے رابطہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر معروف سیاستدانوں کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیوز لیک کی تھیں جس سے انہیں کافی متنازع شہرت بھی حاصل ہوئی ہے۔ حریم شاہ اب اپنے جال میں خود پھنس گئی ہیں۔ حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔
حریم شاہ نے سائبر کرائم ونگ میں اپنی دوست عائشہ خلاف کے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائبر کرائم ونگ ان کی دوست کو ویڈیوز لیک کرنے سے روکیں، حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو لیک ہونے سے کیریئر کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو جاری کی تھی ، بعدازاں حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا کہ تھپڑ انہوں نے نہیں بلکہ ان کی دوست عائشہ نے مارا تھا۔
حریم شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی دوست عائشہ اپنے بوائے فرینڈ بہادر شاہ عبداللہ کے ہمراہ نشے کی حالت میں ان کے گھر داخل ہوئیں اور مجھے ہراساں کیا ، عائشہ نے میرے گھر سے کچھ ذاتی اور اہم دستاویزات بھی چوری کر لیے ہیں جن میں پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اروشی روتیلا خود کو فٹ رکھنے کے لئے مہنگے ترین پانی کا استعمال کرنے لگیں