جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 28 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 28لاکھ 98ہزار689افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 13ہزار 580 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے89ہزار425فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 11لاکھ 37ہزار297 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 90لاکھ 47ہزار812افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 10لاکھ 47ہزار872 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس نے سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا جس کے بعد زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرا ملک برازیل، تیسرا بھارت، چوتھا روس، پانچواں برطانیہ جبکہ چھٹافرانس ہے۔
ساتویں نمبر پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہوا، متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین آٹھویں، ترکی نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔ فہرست میں دیگر ممالک میں کولمبیا، ارجنٹینا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 876نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 23 ہزار 135افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 13 ہزار 799جاں بحق ہوئے۔ 2 ہزار 122افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 3ہزار876 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق