کارپارکنگ کے تنازع پر 3 افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارپارکنگ کے تنازع پر 3 افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری
کارپارکنگ کے تنازع پر 3 افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

کراچی: جمعہ کے روز سیشن کورٹ نے پاک فضائیہ فالکن کمپلیکس میں پارکنگ کے تنازع پر فیشن ڈیزائنر اور ان کے دو بیٹوں کو زخمی کرنے والے شخص کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے نے ملزم کے والد کی ضمانت بھی منظور کی۔

پولیس نے بتایا کہ 16 مارچ کو ملزم ابراہیم درانی نے کارپاکنگ کے مسئلے پر چاقو کے وار کرکے فیشن ڈیزائنر معظم خان اور ان کے دو بیٹوں فہد اور عطا کو زخمی کردیا تھا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے والد خالد درانی پر اس حملے میں ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ الزامات عائد کیے گئے تھے۔

جمعہ کے روز ، دونوں ملزمان سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ایسٹ) کے سامنے بھی پیش ہوئے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ان کی ضمانت قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرے تاکہ وہ تحقیقات کے لیے خود پیش ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کارپارکنگ کے معاملے پر جھگڑا، خنجر کے پے درپے وار، 3افراد زخمی

ابراہیم درانی کے وکیل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکلوں کے خلاف پولیس نے بدنیتی پر مبنی کیس فائل کیا تھا لہذاہ میری عدالت سے درخواست ہے کہ ان کو ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے۔

اس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ایسٹ) نے 50 ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو تحقیقات کا حصہ  بننے کی ہدایت کی۔

Related Posts