وزیرِ اعظم عمران خان کا اہم فیصلہ، وفاقی کابینہ میں آئندہ چند روز میں ردوبدل کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال22-2021ء کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ، بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال22-2021ء کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ، بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا۔

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ میں آئندہ چند روز میں ردوبدل کا امکان ہےجس کے تحت ممکنہ طور پر وزارتِ اطلاعات کا قلمدان شبلی فراز سے واپس لے لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں وزارتِ اطلاعات سمیت وفاقی کابینہ میں دیگر اہم قلمدان بھی نئے چہروں کو دئیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ میں نئے سینیٹرز کی شمولیت متوقع ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیرِ اطلاعات کا حلف نہیں اٹھایا، دوبارہ سینیٹر بننے کے باعث شبلی فراز کا نیا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا۔ شبلی فراز کی جگہ نیا وزیرِ اطلاعات لایا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا جائے گا۔ وزارتِ اطلاعات، ہاؤسنگ اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے نئے وزراء کابینہ میں شامل ہوں گے۔ سینیٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا اور انوار الحق وفاقی کابینہ کا حصہ بن جائیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کو بھی وزیرِ مملکت بنائے جانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزرائے مملکت کو ان کے عہدوں پر قائم رہنے کیلئے کارکردگی ہی واحد معیار ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ سینیٹ انتخابات سے نالاں وزیرِ اعظم عمران خان نے انتخابات میں شفافیت لانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گزشتہ روز خط لکھ دیا جس میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔

مزید پڑھیں: انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔وزیرِ اعظم کا اسپیکر کو خط 

Related Posts