کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر 90.47 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، گزشتہ روز انڈیکس 44766.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک موقع پر 44910.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتامی لمحات تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 90.47 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 857.06 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے چند ماہ کےلئے گیس کی قیمت نہ بڑھانے کی ہدایت کردی