جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ7 لاکھ 71ہزار50افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 26 لاکھ 72ہزار73 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے88ہزار149فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 6لاکھ 82ہزار852 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 74لاکھ 16ہزار125افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 5لاکھ 94ہزار703 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اٹلی 7ویں، اسپین 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع