حب جیپ ریلی 2021، دفاعی چیمپئن تشنا پٹیل نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گڈانی کار ریس ، دفاعی چیمپئن تشنا پٹیل نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا
گڈانی کار ریس ، دفاعی چیمپئن تشنا پٹیل نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی: دفاعی چیمپئن تشنا پٹیل نے ویمنز حب جیپ ریلی کا ٹائٹل پھر سے اپنے نام کرلیا۔ فائنل ریس کو دیکھنے کے لئے ٹریک پر شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

دھول اڑاتی اور پانی پر فراٹے بھرتی گاڑیوں کا گڈانی موٹر اسپورٹس میلہ جاری ہے۔

2020 کی فاتح تشنا پٹیل نے اپنے ٹائٹل کا شاندار دفاع کرتے ہوئے فائنل میں مخالف کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کردیا۔

گڈانی کے ساحل پر ہونے والی حب جیپ ریلی میں خواتین کے مقابلے کی فاتح تشنا پٹیل نے 42 منٹ 09 سیکنڈ کے ساتھ 59 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

50 کلو میٹر کے طویل ٹریک پر تشنا پٹیل نے اپنی بہترین کا مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے جیت کا تاج اپنے نام کرلیا۔ ماہم شیراز نے دوسری جبکہ ندا واسطی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

50 کلو میٹر طویل ٹریک میں 7 کلو میٹر کا حصہ ساحلی پٹی پر مشتمل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی پر بنا ٹریک ڈرائیورز کی مہارت کا امتحان ہے۔

ٹریک کی خصوصی کے حوالے سے بات کریں تو دنیا میں کہیں بھی ایسا ٹریک موجود نہیں ہے جس میں صحرا، آف روڈنگ ، اونچے نیچے راستے اور ساحلی پٹی آتی ہو۔

یاد رہے کہ تشنا پٹیل نے 2020 میں حب جیپ ریلی کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ تشنا پٹیل پیشے کے اعتبار سے ایک ٹیچر ہیں ۔ تشنا پٹیل کا کہنا ہے ان کی پسندیدہ گاڑی ویگو 3000 سی سی ہے۔

دنیا بھر میں پاکستانی جیپ ریلی کی پہچان بننے والے نادر مگسی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا بھر اچھے ڈرائیور موجود ہیں ۔ حکومت کی جانب سے سپورٹ ملے تو دنیا بھر میں جا کر جیت سکتے ہیں۔ باہر کے لوگوں کو ان کی کمپنیاں سپورٹ کرتی ہیں ۔ پاکستان ٹیلنٹ بہت ہے مگر یہاں سپورٹ کوئی نہیں کرتا ، جو کچھ کرتے ہیں ہم خود ہی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ ریس میں حصہ لینے والوں کو کوچنگ بھی دے رہا ہوں ، صاحبزادہ سلطان کی فتوحات پر خوشی ہوتی ہے۔ اس قسم کی ریس کے لئے اکیڈیمی بہت ضروری ہے۔ اس ریس کا بنیادی فارمولا کاٹنگ ہے جس پر اب ہم کام شروع کرنے جا رہے ہیں ۔

Related Posts