بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے
بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے

نئی دہلی: بھارت میں درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد آسمانی بجلی گرنے کے باعث جھلس گئے ہیں جنہیں ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہریانہ میں واقع گروگرام نامی شہر میں آسمانی بجلی گری جس سے درخت کے نیچے کھڑے 4 افراد جھلس گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں آسمانی بجلی گرنے سے جھلسنے والے افراد کو ایک ایک کرکے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چاروں افراد محکمۂ ہارٹی کلچر کے ملازمین تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

گروگرام نامی یہ شہر نئی دہلی کے قریب واقع ہے اور دہلی اور قرب و جوار میں جمعے سے بارش ہورہی تھی۔ گزشتہ روز بھی بارش کے دوران 4 افراد پر بجلی گر گئی۔ گہرے بادلوں کے باعث عوام کو سفر میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 15 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں 2 ماہ قبل پیش آیا۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اسلام آباد میں ہلاکت کی خبر پہلی بار سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 15 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی

Related Posts