کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں ہونے والے کار بم دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب پولیس آؤٹ پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جب کہ 60 افراد زخمی ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 7 افراد عام شہری تھے جب کہ ہرات پولیس حکام کا کہنا ہے رہائشی علاقے میں دھماکا ہوا جس کے باعث ایک درجن سے زائد مکانات بھی متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مصرمیں گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، 20افراد ہلاک،24زخمی