اسد عمر غلطی سے عملے کیلئے مختص نشست پر بیٹھ گئے تھے۔پی آئی اے کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 60 سے 64 سالہ افراد کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی۔اسد عمر
ملک بھر میں 60 سے 64 سالہ افراد کو کورونا ویکسین کل سے لگائی جائے گی۔اسد عمر

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے وضاحت کی ہے کہ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر غلطی سے ہمارے عملے کیلئے مختص نشست پر بیٹھ گئے تھے، جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی نشست کسی اور کو دینے پر ناراضی کا اظہار کیا جس پر آج ترجمان پی آئی اے کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پی آئی اے عملے کو بغیر کوئی غلطی کیے اسد عمر کی ڈانٹ سننی پڑی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسد عمر غلطی سے ہمارے عملے کیلئے مختص کی گئی نشست پر بیٹھ گئے تھے۔ پھر وہ دوبارہ واپس آئے اور انہیں دوسری نشست دی گئی۔ بیان کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کسی اور کی نشست پر بیٹھ کر غلط فہمی کا شکار ہو گئے، تاہم یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔ 

یا رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد سے کراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں یہ غلط فہمی ہوئی کہ ان کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کی گئی ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر گزشتہ روز پی آئی اے کے عملے کی ناکردہ غفلت پر برہم ہو گئے، انہوں نے عملے کو اچھی خاصی جھاڑ پلائی جس کی وجہ سے پرواز ایک گھنٹے تاخیر کا بھی شکار ہوئی۔

مزید پڑھیں: میری نشست دوسرے مسافر کو کیوں دی، اسد عمر پی آئی اے پر برس پڑے

Related Posts