پی آئی اے پرواز کے دوران تکنیکی خرابی، طیارہ پشاور ائیر پورٹ پر اتر گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے
پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز میں اڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے، اچانک خرابی کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی کے 217 کو پشاور ائیر پورٹ پر تکنیکی خرابی کے باعث اتارنا پڑا۔ باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طیارہ پشاور ائیر پورٹ پر بحفاظت اتر گیا ہے۔

 پی آئی اے پرواز پشاور سے متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی جاتے ہوئے تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی۔ اڑان بھرتے ہی پرواز میں فنی خرابی کے باعث کپتان کو کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنا پڑا۔

کنٹرول ٹاور سے اجازت ملتے ہی کپتان نے طیارے کی پشاور ائیرپورٹ پربحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ائیر بس 320 کے پریشرائز نظام میں خرابی پیدا ہونے کے باعث لینڈنگ کی گئی۔ مسافر ائیرپورٹ لاؤنچ منتقل ہوچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صرف ایک سال میں پرندے ٹکرانے سے قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کے 18 طیاروں کو نقصان پہنچا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے ملک کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پرندوں کوبھگانے کیلئے جدید آلات نصب نہیں کیے جس کے باعث پرندے ٹکرانے سے نہ صرف پروازوں کاشیڈول متاثر ہوتا ہے بلکہ طیاروں کو نقصان پہنچنے کیساتھ کسی بڑے حادثے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: 1 سال میں پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان

Related Posts