اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل اپوزیشن ارکان نے سینیٹ ہال کے پولنگ بوتھ سے خفیہ کیمرے دریافت کرلئے، ایوان میں ہنگامہ آرائی، سینیٹ ایوان کے اندر اپوزیشن کا احتجاج جبکہ حکومتی ارکان خاموش بیٹھے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا ہے کہ میں نے اورمصدق ملک نے پولنگ بوتھ پر لگے خفیہ کیمرے ڈھونڈ لئے ہیں،پولنگ بوتھ کے اندر بھی کیمرا لگا ہے،مائیکرو فون لگا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خفیہ کیمرے کی تصویر بھی ٹویٹ کردی۔اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔
Myself and Dr Musadik found spy cameras right over the polling booth!!!! pic.twitter.com/aqRGFRYFbq
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) March 12, 2021
پی پی سینیٹر کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ صاحب آپ کا کام تھا شفاف انتخابات کرانا ہے، یہ کیمرے کس نے لگائے ؟ ،ہاؤس کا کنٹرول کس کے پاس تھا سب کو پتا ہے۔
مزید پڑھیں:فیصلے کی گھڑی آگئی، نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا
ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کی سینیٹر شازیہ مری نے پی ڈی ایم ارکان کو کیمرا برآمدگی سے متعلق آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرا نصب کیا گیا تھا، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ کے پیچھے سیکریٹ کیمرے لگے ہیں ، جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرہ برآمد ہوا ہے۔
Thanks @ImranKhanPTI for providing us with non stop entertainment, keep it rolling ???????? #ShamSenateElections pic.twitter.com/FEisk2u8ez
— Dr Humma Saif (@HummaSaif) March 12, 2021