کورونا وائرس پاکستان میں مزید 54 زندگیاں نگل گیا، 2ہزار701 نئے شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Omicron sub-variant found in 57 countries: WHO

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 54 لوگوں کو موت کی نیند سلادیا،اموات کی تعداد 13 ہزار430  ہوگئی،2ہزار701 افراد وباء کا نشانہ بن گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثر ہونیوالے مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 2ہزار701 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعدفعال کیسزکی مجموعی تعداد18ہزار703 ہوگئی ہے اور مثبت شرح 6  اعشاریہ 56 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:اگر دوبارہ اسکول بند کئے گئے تو طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شاہد رفیق

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار573 مریض وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں اور 1ہزار709 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔ملک میں نئے کیسز کے بعدتعداد اس وقت 600198 ہوگئی ہے اوراب تک مجموعی طور پر 568065 افراد اس مہلک بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 41ہزار133 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر9402639 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اورملک میں نئے کیسز کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 600198 ہوگئی ہے ۔

Related Posts