وزیر اعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا
وزیر اعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے خیبر پختونخوا سے مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا۔

جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ہیں جبکہ اپوزیشن نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے الیکشن (آج)جمعہ 12 مارچ کو ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،جس میں مرزا آفریدی کی نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے بھی مرزا آفریدی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ مرزا محمد آفریدی سابق فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن ہیں۔

ظہرانے میں عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتوں کے تمام سینیٹرز کو پنجاب ہاؤس کے عشائیے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ عشائیے کے بعد تمام نومنتخب سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کے نومنتخب سینیٹر فیصل سبزواری نے میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین ایم کیو ایم سے ہونا چاہیے، تاہم ایم کیو ایم نے سنجیدگی سے ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں مانگی ہے۔

پنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع، وزیرِ اعظم نے عثمان بزدار کو آج پھر اسلام آباد طلب کر لیا

Related Posts