کوہاٹ یونیورسٹی نے طلباء اور طالبات کے لئے نیا لباس متعارف کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ یونیورسٹی نے طلباء اور طالبات کے لئے نیا لباس متعارف کرادیا
کوہاٹ یونیورسٹی نے طلباء اور طالبات کے لئے نیا لباس متعارف کرادیا

پشاور: خیبرپختون خوا کی کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے اپنے طلباء اور اساتذہ کے لئے لازمی لباس کوڈ متعارف کرایا ہے۔

منگل کے روز یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والےبیان کہا ہے کہ طلباء اور طالبات اس لباس کو پہننے کے پابند ہوں جس کا یونیورسٹی نے ان کو پابند کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گرمیوں اور سردیوں کے لئے الگ الگ ڈریس کوڈ جاری کئے گئے ہیں۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ڈریس کوڈ کو تعلیمی کونسل کے اجلاس کے دوران منظور کیا گیا۔

مرد طلباء کے لئے لباس کوڈ:

موسم گرما میں مرد طلباء سفید رنگ کی شلوار قمیض اور کالے رنگ کا ویسکوٹ یا سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ سرمئی رنگ کی پتلون اور سیاہ رنگ کے جوتے پہننے کے پابند ہوں گے۔

سردیوں میں طلباء سفید شلوار قمیض اور سیاہ رنگ کا کوٹ جبکہ سرمئی رنگ کی پتلون کے ساتھ سفید شرٹ اور سیاہ کوٹ ، سویٹر یا سادہ جیکٹ کے ساتھ سیاہ جوتے پہننے کے پابند ہوں گے۔

خواتین طلبہ کے لئے لباس کوڈ:

گرمیوں میں: سفید شلوار کے ساتھ کسی بھی رنگ کی لمبے بازو والی قمیض، سکارف، دوپٹہ، چادر، کالا عبایا اور کالے جوتے پہننے کی پابند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب ‘ خدا ‘ کا مسودہ مکمل کرلیا

سردیوں میں: سفید شلوار کے ساتھ کسی بھی رنگ کی لمبے بازو والی قمیض، سکارف، دوپٹہ، چادر، سیاہ کوٹ، سویٹر، سادہ جیکٹ، کالا عبایا اور اور کالے جوتے پہننے کی پابند ہوں گی۔

طالبات کو میک اپ ، سخت جینز اور ڈریس پینٹ پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دریں اثنا، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی کلاسوں اور لیبز کے دوران باضابطہ لباس اور کالے رنگ کا گون پہننے کے پابند ہوں گے۔

نیا ڈریس کوڈ 15 مارچ 2021ء یعنی موسم بہار کے سمسٹر سے نافذ کیا جائے گا۔

Related Posts