گھوٹکی، اغواکی گئی بیمارخاتون کارہائی کیلئے انوکھا طریقہ، ہسپتال میں ہنگامہ برپا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھوٹکی، اغواکی گئی بیمارخاتون کارہائی کیلئے انوکھا طریقہ، ہسپتال میں ہنگامہ برپا کردیا
گھوٹکی، اغواکی گئی بیمارخاتون کارہائی کیلئے انوکھا طریقہ، ہسپتال میں ہنگامہ برپا کردیا

صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں اغواء کی گئی بیمار خاتون نے رہائی کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ہسپتال میں ہنگامہ برپا کردیا جس کے بعد ڈاکو گرفتار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کے پاس قید خاتون بیمار ہو گئی جسے اغوا کار ہسپتال لے آئے۔ خاتون نے ہنگامہ کردیا جس پر شہریوں کی بڑی تعداد مغویہ کی مدد کیلئے جمع ہو گئی۔

گھوٹکی پولیس نے بر وقت پہنچ کر خاتون کو حفاظتی تحویل میں لیا۔ خاتون کے ساتھ آنے والے 2 مردوں اور ایک خاتون اغوا کار کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

اغوا کی گئی خاتون کلثوم کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل لاڑکانہ کے ایک بیوٹی پارلر سے مجھے خاتون نے اغوا کیا اور گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں قید کر رکھا تھا۔ میرا کمسن بیٹا بھی قید میں ہے۔

کلثوم نے کہا کہ ڈاکوؤں نے میری زبردستی شادی کرائی۔ گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کل عدالت میں پیش کریں گے۔ کلثوم کو علی حسن جاگرانی ڈکیت گروہ نے اغوا کیا۔ بچے کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی نہ کرانے پر دلبرداشتہ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

Related Posts