سندھ کے گندم کے گودام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے گندم کے گودام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں، خرم شیر زمان
سندھ کے گندم کے گودام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کی فصل تیار ہے،لیکن تاحال حکومت خریداری مرکز قائم کرنے اور باردانہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ 14 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی اجازت دی گئی ہے،مگر کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا جاسکا،خرم شیرزما ن کا کہنا تھا کہ اس سال بھی فصل سندھ حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں لگے گی اور ریٹ بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ سندھ حکومت تاحال گوداموں میں موجود گندم کی تصدیق تک نہیں کرسکی،انہوں نے کہا کہ گندم گوداموں میں خراب ہوگئی،سندھ حکومت کے چوہے گندم کھا گئے۔

مگر سندھ حکومت کو صرف وفاق پر تنقید کرنا ہی آتا ہے۔ خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے گودام اور باردانہ رینجرز کے حوالے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہٹ دھرمی کے باعث سندھ کے عوام اور کسانوں کو ہر سال مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراب ہونے والی گندم کا خمیازہ سندھ کے عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

Related Posts