الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز سے انتخابی اخراجات کے گوشوارے طلب کر لیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate elections

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز منعقدہ سینیٹ انتخابات کے بعد نو منتخب سینیٹرز سے انتخابی اخراجات کے گوشوارے طلب کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو حکم دیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ہوے والے تمام اخراجات کے گوشوارے جمع کرائیں، بصورتِ دیگر سینیٹ انتخاب میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک لیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن 11 مارچ سے قبل جاری کیا جائے گا۔ اگر نو منتخب سینیٹرز انتخابی اخراجات کی تفصیلات سے متعلق گوشوارے جمع نہ کراسکے تو سینیٹ میں حاضری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینیٹ انتخابات کے نتائج سامنے آگئے۔پاکستان تحریکِ انصاف 26 نشستیں حاصل کرنے کے بعد سینیٹ آف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف نے ایوانِ بالا کی 26 نشستیں اپنے نام کر لیں، پیپلز پارٹی 20 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی دوسری جبکہ ن لیگ 17 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن گئی۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف 26 نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

Related Posts