پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 519نئے کیسز رپورٹ، 64مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ، 47 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 519نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 85ہزار 435افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 13ہزار 76شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔1 ہزار 559افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار 473ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 90لاکھ 97ہزار 413ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 987افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 55ہزار 242ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار117 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 58ہزار904افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 74ہزار191 جبکہ خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 7افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار84، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957،اسلام آباد میں 44ہزار 921جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 371افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 480افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 96، بلوچستان میں 200، اسلام آباد میں  503، آزاد کشمیر میں 307جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں 1 روز کے دوران کورونا کے 16 مریض انتقال کر گئے۔وزیرِ اعلیٰ

Related Posts