پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف

کراچی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 6 کے 12ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 2021 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی کے پہلے اوور میں صائم ایوب نے ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بنائے لیکن پانچویں گیند پر پال اسٹرلنگ کو کیچ دے دیا۔

 

کیمرون ڈیلپورٹ اور فاف ڈیوپلیسی نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی لیکن 21 کے مجموعے پر فہیم اشرف نے ڈیل پورٹ کو آؤٹ کردیا۔

 

گلیڈی ایٹرز کو تیسرا اور بڑا دھچکا حسن علی نے پہنچایا جب ڈیوپلیسی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے 41 کے اسکور پر اعظم خان کو بھی آؤٹ کیا جنہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔

 

بین کٹنگ نے کریز پر آتے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن محمد وسیم کی گیند پر ان کا کیچ بھی گرایا گیا، جس کے بعد انہوں نے ایک چھکا بھی لگایا.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے 10 ویں اوور کی پانچویں گیند پر خطرناک ثابت ہونے والے کٹنگ کی وکٹ حاصل کی، کٹنگ نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے.

 

کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے کی جدوجہد جاری رکھی اور 4 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

سرفراز احمد نے محمد نواز کے ساتھ مل ٹیم کا اسکور 71 رنز سے 134 رنز تک پہنچایا۔

فہیم اشرف نے 54 رنز پر کھیلنے والے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کو آؤٹ کردیا، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

 

قبل ازیں شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ کوشش کریں گے کہ کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، 2 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 3 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔سمیع برنی

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کل شیڈول تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایونٹ میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میچ کھیل دو میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تاحال کسی میچ میں فتح کے حصول میں ناکام رہی ہے اورکوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرپائی۔

پی ایس ایل کی جانب سے ٹوئٹر میں کہا گیا کہ میچ سے قبل ٹیکنیکل کمیٹی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس میچ میں کم ازکم دو غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت دی تھی،

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس اس وقت صرف تین غیر ملکی کھلاڑی موجود ہیں۔

Related Posts