معاشی دہشت گردوں نے مجھے سیاسی دہشت گرد بنا دیا، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاریوں کے حصے کا پانی بھی پی پی کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا، حلیم عادل شیخ
ہاریوں کے حصے کا پانی بھی پی پی کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا، حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا قیدی ہوں، مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کر کے دھاندلی کی گئی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ معاشی دہشت گردوں نے مجھے سیاسی دہشت گرد بنا دیا، کل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو ڈرامہ ہوا سب نے دیکھا۔

ان خدشات کا اظہار صدارتی آرڈیننس میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کل تین اراکین کی ویڈیو میں ضمیر کی آواز تھی یا خمیر تھا، زیر حراست تینوں ایم پی ایز خوف کا شکار ہیں۔

زیرحراست لوگوں سے کچھ بھی کہلوایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کل قلندر کی دھرتی میں منڈی لگ رہی ہے، اس کا ذمہ دار زرداری مافیا ہے، الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے چوروں کا راستہ بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھی ہمارا ایم پی اے چوروں ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں ملے گا، کل میرے دو کیسز میں ضمانت منسوخ کی گئی میرے ہاتھ میں کیا بندوق تھی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کر کے دھاندلی کی گئی، سابق آئی جی جیل نصرت منگن نے اربوں روپے قیدیوں سے کمائے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، خرم شیر زمان

Related Posts