ابوجا: مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں اغوا کاروں نے 279 طالبات کو رہا کردیا۔
نائیجیریا میں 279 طالبات کو نئی زندگیاں مل گئیں اور ان کی خوشیاں بھی لوٹ آئیں، اغوا کاروں نے بغیر نقصان پہنچائے تمام لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین طالبات گزشتہ ہفتے اغوا کی گئی تھیں۔ حکومت اور اغوا کاروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام طالبات کی رہائی عمل میں آئی۔
اغوا ہونے والی لڑکیاں سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور تمام کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبات کو زمفرا نامی اسکول ہاسٹل سے اغوا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بحری جہاز کے قریب دھماکہ،اسرائیل نے الزام ایران پر لگادیا