سینیٹ انتخابات، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اراکینِ اسمبلی کو خط لکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

We have right to provide police protection to our members: Gillani

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اراکینِ قومی اسمبلی کو الیکشن میں حمایت کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے خط میں اراکینِ قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ دیں جبکہ میں سن 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں جس کا 40 برس کا سیاسی سفر ہر رکنِ اسمبلی کے سامنے ہے۔

اپنے خط میں سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔ ملک کے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے میں نے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کیلئے اپنے دروازے بند نہیں کیے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے یکجہتی وقت کی ضرورت ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے تقدس کیلئے تمام اراکینِ اسمبلی کو اکٹھے ہونا ہے جبکہ سیاسی و نظریاتی اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔ امید ہے کہ اراکینِ اسمبلی 3 مارچ کو امیدواروں کے کردار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ووٹ دینے کا فیصلہ کریں گے، میں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اپنی انا کی تسکین یا حکومت کی مخالفت میں نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام اٹھائے۔شبلی فراز

Related Posts