ملالہ اور میا خلیفہ کی دوستی کے چرچے، سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ اور میا خلیفہ کی دوستی کے چرچے، سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل
ملالہ اور میا خلیفہ کی دوستی کے چرچے، سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل

لندن:برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ اور بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ملالہ یوسفزئی اور امریکہ میں مقیم لبنانی اداکارہ میا خلیفہ کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

ٹک ٹاک پر ملالہ یوسفزئی نے اپنی مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو کو شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پشتو، اردو اور انگریزی سمیت چار زبانیں بول سکتی ہیں۔ ملالہ کی اس کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا، دوسری جانب ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کی ویڈیو پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے میا خلیفہ نے بھی انہیں ”کوئین“ قرار دے دیا، ایسے میں ملالہ بھی چپ نہ رہیں اور انہوں نے میا خلیفہ کو اپنی پکی سہیلی قرار دے گیا، میا خلیفہ اور ملالہ کے کمنٹس کا یہ تبادلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ اب تک میا خلیفہ کے ملالہ کی تعریف میں کیے گئے کمنٹ کو 30 ہزار جبکہ ملالہ کے جوابی تبصرے کو ساڑھے 23 ہزار کے قریب لوگ لائک کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ”پاوری ٹرینڈ“ سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں، کومل عزیز خان

Related Posts