کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6 کے ایک اور ہائی اسکورنگ میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
آج کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان نے کی۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
Today’s toss went in favor of @KarachiKingsARY ????????
Let’s look at the XIs:#MatchDikhao l #HBLPSL6 I #KKvMS pic.twitter.com/bg2ofLuSl6— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
میچ کے آغاز میں ہی ملتان سلطانز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 4 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنا لیے، تاہم پانچویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر کرس لن 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کرس لن کے بعد بھی ملتان نے جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے۔
اس کے بعد محمد رضوان اور ونس نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 12 ویں اوورز کی پہلی گیند پر کپتان محمد رضوان 123 کے مجموعی اسکور پر 43 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Gotta give it to @KarachiKingsARY on how they lowered the momentum of the batters! Looking forward to watching @MultanSultans defend their big total. #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #KKvMS pic.twitter.com/j1H3xLJV2v
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2021
رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلی دو وکٹیں 25 رنز کے اندر گر گئی اور 133 پر ونس 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ 148 پر رائلی روسوں پویلین لوٹ گئے۔
148 پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود اور خوشدل شاہ نے اسکور کو آگے بڑھایا اور 17 اوورز میں ٹیم کا اسکور 173 تک پہنچا دیا۔
جس کے بعد آنے والے کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاس سکے اور 173 پر خوشدل شاہ 6 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، ان کےبعد اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے 5 گیندوں پر 3 رنز بنائے۔
آخری اوورز میں کراچی کنگز نے بہتر باؤلنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 200 رنز بنانے سے روکا اور ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 195 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2 جبکہ عماد وسیم، محمد عامر، وقاص مقصود اور ڈینیئل کرسچیئن نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 6: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف