12 ارکان قومی اسمبلی کی عمران خان سے بغاوت، گیلانی کو حمایت کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

12 ارکان قومی اسمبلی کی عمران خان سے بغاوت، گیلانی کو حمایت کی پیشکش
12 ارکان قومی اسمبلی کی عمران خان سے بغاوت، گیلانی کو حمایت کی پیشکش

لاہور: تحریک انصاف کے 12 ارکان قومی اسمبلی کا ن لیگ کی ٹکٹ کے عوض سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 12 ایم این ایز نے اسلام آباد سے سینیٹ سیٹ کے لئے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو بڑی آفر کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جاتی امراء میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا کہ 12 حکومتی ایم این ایز ایسے ہیں جو اگلے الیکشن میں ن لیگ کی ٹکٹ کی عوض سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں۔  

ملاقات کے موقعے پر یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ ان حکومتی ارکان اسمبلی سے نرمی برتیں اور رابطہ ہو جائے تو ہم اسلام آباد کی اہم ترین نشست جیت سکتے ہیں۔ جس پر مریم نواز نے کہا کہ ہم بالکل آپ کا ساتھ دیں گے اور آپ کی جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

میٹنگ میں موجود پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے جب کوئی اہم موقع ہوتا تھا تو پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو فون آتے تھے لیکن اس مرتبہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کسی ایم این اے نے ایسی کوئی شکایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات، جہانگیر ترین کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا فیصلہ

Related Posts