عامر خان، خالد مقبول، خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری کے قتل کی سازش بے نقاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM London terrorist has made important revelations in the investigation

کراچی: ایم کیوایم لندن کے گرفتار دہشت گرد نے متحدہ پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن اورفیصل سبزواری کے قتل کی سازش سے پردہ اٹھادیا۔

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد واحد حسین نے تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں، واحد حسین نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد حملہ میں خواجہ اظہار الحسن، عامر خان ، مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری ٹارگٹ تھے ، ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی و رہنماء کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد جے آئی ٹی بنانے کے لئے خط بھی لکھا گیا تھا ، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ دہشت گرد واحد حسین سلیم بلجیم کا قریبی ساتھی اور پاکستان میں چیف مقرر تھا۔

ذرائع کے مطابق واحد حسین ایم کیو ایم لندن کے گروہ کو اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا ، دہشت گردی کی واردات کے بعد اسلحہ چھپانے کی ذمہ داری بھی شامل تھی ، واحد حسین کا کہنا ہے کہ سلیم بلجیم سے دہشت گردی کی تمام ہدایات واٹس ایپ کے ذریعے لی جاتی تھی۔

پاکستان مخالف دہشت گردی میں سلیم بلجیم تمام مالی معانت کرتا ، 8 دسمبر 2018 کوایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام میلاد پر حملہ سلیم بلجیم کی ہدایت پر کیا ، ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد حملہ میں خواجہ اظہار الحسن، عامر خان ، مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری ٹارگٹ تھے ۔

ملزم واحد حسین نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے چاروں رہنماء کے قتل نہ ہونے پر بانی ایم کیو ایم نے سلیم بلجیم سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، دسمبر 2018 کو پی ایس پی کے دفتر پر حملہ بھی سلیم بلجیم کی ہدایت پر کیا ، پی ایس پی کے دفتر حملہ میں محمد نعیم نامی کارکن قتل ہوا ، پی ایس پی حملہ کے بعد سلیم بلجیم کو واٹس ایپ پر بانی ایم کیو ایم نے شاباشی بھی دی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے دوران جوا اور سٹہ عروج پر، بکیزکی نظریں نیشنل اسٹیدیم پر جم گئیں

فروری 2019 کو سلیم بلجیم کی ہدایت پر شکیل انصاری کو قتل کیا گیا ، سلیم بلجیم سیاسی پناہ لینے کے بعد برطانیہ میں رہائش پذیر ہے اور اس نے برطانیہ میں مختلف غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

واحد حسین کے مطابق سلیم بلجیم پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے یورپ سے فنڈز جمع کرتا ہے ، دہشت گردی کی کامیاب واردات ہونے کے بعد رقم دی جاتی تھی ،حوالہ ہنڈی کے ذریعے تمام رقم کی منتقلی کی جاتی ہے ۔

گرفتار ملزم واحد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد سلیم بلجیم جعلی ٹکٹوں کے کاموں میں بھی ملوث ہے، ٹیکس فراڈ، آڈیو اور وڈیو سی ڈیز کے کاپی رائٹس چوری کرنے میں بھی سلیم بلجیم ملوث ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

Related Posts