لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے زچہ بچہ کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ماضی کے شوبازوں نے ماں اور بچہ کی صحت کے منصوبوں کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے دوران زچگی اموات کی شرح میں اضافہ ہوا، حکومت زچہ بچہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مدر اینڈ چائلڈ کیئر سے متعلق اہم اقدامات کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ویکسین سے انکاری ہیلتھ ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنیکا فیصلہ
انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے زچہ بچہ کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی۔ سیالکوٹ، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بنائے جائینگے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مدر اینڈ چائلڈ کیئر سے متعلق اہم اقدام؛
بزدار حکومت نے زچہ بچہ کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی۔ سیالکوٹ، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بنائےجائینگے— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 26, 2021