پنجاب حکومت نے مزید5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی، فردوس اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM will lay the foundation stone of housing projects in Lahore today: Firdous Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے زچہ بچہ کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ماضی کے شوبازوں نے ماں اور بچہ کی صحت کے منصوبوں کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے دوران زچگی اموات کی شرح میں اضافہ ہوا، حکومت زچہ بچہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مدر اینڈ چائلڈ کیئر سے متعلق اہم اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ویکسین سے انکاری ہیلتھ ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنیکا فیصلہ

انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے زچہ بچہ کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید 5 مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دیدی۔ سیالکوٹ، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بنائے جائینگے۔

 

مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں پر تقریباً 28 ارب روپے لاگت آئے گی، وزیراعلی عثمان بزدار جلد ان ہسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے جلد قیام کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

Related Posts