نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کو بے یارومددرگار چھوڑ دیا گیاہے، فیصل معیز خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NKATI

کراچی :نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریاکے صنعتکار پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں مگر افسوس اس صنعتی ایریا کے صنعتکاروں کو بے یارومددرگار چھوڑ دیا گیاہے ۔

نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے صنعتکار سوشل سکیورٹی کے ادارے کے ساتھ منسلک ہونا چاہتے ہیں جو کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے نہایت سود مند ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ سوشل سکیورٹی کی افادیت اور اس کی اہمیت کو درست طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمپلا ئرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی ) اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے’’سوشل سکیورٹی کی اہمیت اور افادیت‘‘ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان، نیشنل پراجیکٹ کوآرڈنیٹر آئی ایل او تسنیم سعید، چیئرمین نکاٹی لیبر سب کمیٹی سید طارق رشید اور این کے آئی ڈی ایم سی کے سی ای او صادق محمد نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر ، اراکین منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نکاٹی کی لیبر سب کمیٹی کے چیئرمین سید طارق رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل سکیورٹی کی اہمیت اور ضرورت سے انکار نہیں کیاجا سکتا تاہم اس کے قوانین پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے وزیر لیبر سندھ سعید غنی کے دورہ نکاٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی کے قوانین کو سہل اور آسان بنایا جارہا ہے تاکہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔

نارتھ کراچی انڈسٹریل و مینجمنٹ کمپنی(این کے آئی ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صادق محمد نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار کے انعقاد سے سوشل سکیورٹی سے متعلق آگائی فراہم ہو تی ہے۔ سوشل سکیورٹی حکومت ِ سندھ کا ایک بہترین ادارہ ہے تاہم کچھ خامیوں کودور کرنا ہوگا۔ نکاٹی نے ہر فورم پر سوشل سکیورٹی کے مسائل سے متعلق اپنی گزارشات پیش کیں اور امید ہے کہ جلد ان خامیوں پر قابو پالیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عوام پر پھر بجلی بم گرانے کی تیاریاں، آج 92 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنیکا فیصلہ متوقع

ایمپلا ئرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )کے نائب صدر ذکی احمد خان، نیشنل پراجیکٹ کوآرڈنیٹر انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن (آئی ایل او) تسنیم سعید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی سے متعلق سیمینارکے انعقاد کا مقصد فیکٹر ی میں کام کرنے والے مزدور طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں جس فورم پر بھی بات کرنے کی ضرورت ہوگی ہم اپنی بات پہنچائیں گے اورجہاں تک ممکن ہواسوشل سکیورٹی کے قوانین میںخامیاں دور کرنے میں بھرپور کردار دا کریں گے۔

Related Posts