گزشتہ ڈھائی برس میں پی ٹی آئی حکومت کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ ڈھائی برس میں پی ٹی آئی حکومت کا 1 بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔عثمان بزدار
گزشتہ ڈھائی برس میں پی ٹی آئی حکومت کا 1 بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔عثمان بزدار

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی برس میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کا کوئی ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سب سے شفاف حکومت ہے، گزشتہ ڈھائی سال میں ہم نے وہ کام کیے جو گزشتہ ادوار میں سالہا سال تک نہ کیے جاسکے۔

پی ٹی آئی حکومت کی خوبیاں گنواتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں شفاف نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی۔ پی ٹی آئی حکومت کا ڈھائی سال میں ایک بھی اسکینڈل منظرِ عام پر نہیں آیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کی سیاست کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعووں سے نہیں کی جاسکتی۔ پروپیگنڈا کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف حکومت پر الزام لگانے والے اپنے بدعنوانی زدہ گریبانوں میں جھانک لیں، اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کی جارہی ہے، حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان ایک کھرے اور مخلص لیڈر سے فیضیاب ہو رہا ہے۔ حکومت عوام کی خدمت کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: الیکشن چوری پرتحقیقات میں ذمہ داروزیرِاعظم نکلیں گے۔شاہدخاقان عباسی

Related Posts