باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا،آشنا زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا

لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شالیمار میں باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا پر فائرنگ کر دی جس سے بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا آشنا زخمی ہو گیا۔

بچاؤ کراتے ہوئے مقتولہ کا بھائی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقے میں اکرم نامی شخص نے اپنی بیٹی شہناز بی بی کو مبینہ طو رپر زبیر نامی شخص کے ساتھ دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے شہناز بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ زبیر شدید زخمی ہو گیا۔

اس دوران بچاؤ کرنے کے لئے آنے والا اکرم کا بیٹا یاسین بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی زبیر اور یاسین کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزم والد اکرم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شہناز طلاق یافتہ تھی او راپنے ماں باپ کے پاس رہتی تھی۔

مزید پڑھیں: کھاریاں میں کار پر فائرنگ،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Related Posts