ماضی میں مجھے کئی اداکار خواتین نے ہراساں کیا۔اظفر رحمان کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی میں مجھے کئی اداکار خواتین نے ہراساں کیا۔اظفر رحمان کا انکشاف
ماضی میں مجھے کئی اداکار خواتین نے ہراساں کیا۔اظفر رحمان کا انکشاف

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمان نے کہا ہے کہ ماضی میں اداکاری و فنکاری کے شعبے سے وابستہ کئی خواتین نے ہراساں کیا لیکن مجھے ان کا نام لینا پسند نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار اظفر رحمان نے می ٹو مہم سے متعلق سوال کاجواب دیا اور کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ آپ اپنی ذات کیلئے کسی کے ساتھ بھی زبردستی کا استحقاق نہیں رکھتے۔

می ٹو مہم کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اداکار اظفر رحمان نے کہا کہ متعدد خواتین نے مجھے گزشتہ ادوار میں ہراساں کیا تاہم ان کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بلا تحقیق کسی کو پراپیگنڈے کا نشانہ بنانا درست نہیں۔

فلم ایکٹر اظفر رحمان نے کہا کہ می ٹو مہم کو بہت سے لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے میں ملوث ہیں۔ ماضی میں جنون کی حد تک یہ شوق بھی تھا کہ میں بالی ووڈ میں کام کروں تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے اظفر رحمان نے کہا کہ مجھے کاسٹنگ ایجنٹ نے پیشکش بھی کی اور میں نے آڈیشن ترتیب دے کر ارسال بھی کیے، تاہم میری کارکردگی کو بری طرح مسترد کردیا گیا۔ 

Related Posts