وزیر اعظم سری لنکا پہنچ گئے، گارڈ آف آنر اور توپوں کی سلامی پیش کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے پر  سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے ہیں، اس موقعے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا۔۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے ہم منصب مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ کابینہ کے ممبران اور اعلیٰ عہدیداران سمیت ایک اعلی سطح کا وفد بھی سری لنکا پہنچا۔ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا پہلا دورہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کے دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور مختلف امورمیں دوطرفہ تعاون کےفروغ  پربات ہوگی جب کہ مختلف امور میں پاک سری لنکا مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

وزیرِاعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 1948 سے دوستی کا مضبوط تعلق قائم ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن

وزیراعظم ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔

Related Posts