وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع
وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع

کراچی: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے،جبکہ وزرا کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ آئی جی سندھ ایسے بہادر افسر کو لگایاجائے جو کسی سیاسی پریشر میں نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے معاملے کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے، اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے ا ٓئی جی سندھ کی تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی وزرا سمیت پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں مشاورت جاری ہے۔سندھ میں 21گریڈ کا افسر آئی جی لگانے اور کے پی، پنجاب کے افسر کوآئی جی سندھ بنانے پرغور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کے کردارسے پی ٹی آئی سندھ مایوس ہیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت تک ایم این ایزوایم پی ایزکے تحفظات پہنچائے گئے، تاہم اگلے کچھ عرصے میں سندھ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: جنسی زیادتی اور کم عمری میں شادی کے واقعات، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

Related Posts