کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک
کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

کنشاسا: افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے۔

اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اطالوی سفیر کو حملہ آوروں نے اغوا کی کشش کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے جب

میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی سفیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کو کورونا ویکسین کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا، ورلڈ بینک کی مدد کی اپیل

Related Posts