میرے جسم پر نہیں اصل مسائل پر توجہ دیں، آمنہ الیاس بولڈ تصاویر پر تنقید کرنیوالوں پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Amna Ilyas

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی بولڈ تصاویر پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنی توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں، دنیا میں اور بھی مسائل ہیں  لوگ میرے جسم کے بجائے دوسرے مسائل پر توجہ دیں۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ غیر مناسب لباس زیب تن کیے نظر آرہی تھیں۔ اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کی مزید تصاویر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نورا فاتیحی کے ڈانس کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے انسٹا گرام پر اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آفات، غربت، بچوں کا جنسی استحصال، عصمت دری، گھریلو تشدد، جنگ اور اس طرح کہ نجانے کتنے مسائل موجود ہیں اس پر بات کیوں نہیں ہورہی؟۔

آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ان تمام مسائل کے باوجود میرے جسمانی خدوخال مسائل کی فہرستوں میں اول درجے پر ہیں اس لیے میں عوام سے کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں۔

آمنہ الیاس نے صارفین کی تنقید کے باوجوداسی لباس میں ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں یہ سوچ کر تھک چکی ہوں کہ کمنٹس میں میرا جسم ہی کیوں واحد موضوع ہے؟ جس پر بار بار بات کی جارہی ہے، کیا آپ لوگوں کو میرے بال، میک اپ، گجرا یا بالیاں پسند نہیں آئیں؟۔

 

Related Posts