این اے 75، ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں فائرنگ کامرکزی ملزم حمزہ بٹ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ: بمبانوالہ پولیس نے ڈسکہ میں این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے دوران دو افراد کے قتل میں ملوث مبینہ طور پر فائرنگ کے مرکزی ملزم حمزہ بٹ کوگرفتار کرلیا۔

19 فروری کو بمبانوالہ پولیس اسٹیشن میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان خالد باگڑی اور جاوید بٹ 27 فروری تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک حکمران پی ٹی آئی کا رکن تھا جبکہ دوسرا مقتول مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔

واضح رہے کہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے دو سیاسی کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کی قیادت نے ایک دوسرے پربیلٹ چوری کرنے اور افراتفری پیدا کرنے کے سنگین الزامات لگائے تھے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز بھی ”یہ ہماری پاوری ہورہی ہے“ ٹیم کا حصہ بن گئیں

وفاقی وزیر شبلی فراز نے گزشتہ روز ڈسکہ کا دورہ کیا اور وزرانے پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے آئے ہیں۔

Related Posts