وزیر اعظم سری لنکا کے دو روزہ دورہ پر کل روانہ ہونگے، اہم معاہدوں کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran khan Sri Lanka visit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کل روانہ ہونگے، سری لنکن ہم منصب اورصدر سے ملاقات کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے ہم منصب مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ کابینہ کے ممبران اور اعلیٰ عہدیداران سمیت ایک اعلی سطحٰ وفد بھی سری لنکا جائیگا۔

وزیر اعظم کی مصروفیات میں صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں شامل ہیں جبکہ اپنے دورہ میں  وفود کی سطح پر بات چیت کی بھی قیادت کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع اور ثقافت سیاحت سمیت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شفافیت لانے والے وزیراعظم کیخلاف سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،وفاقی وزراء

دوطرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم ایک مشترکہ ’’ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس ‘‘ میں بھی حصہ لیں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

اس دورے کے دوران دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی ، خوشگوار اور باہمی مددگار تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک متعدد بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا اعادہ کرتے ہیں۔

Related Posts