کوئٹہ: فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، متعدد افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، متعدد افراد زخمی
کوئٹہ: فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نواں کلی کے ایک فلیٹ میں گیس لیکج دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس پر فائربرگیڈ کو طلب کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل گذشتہ برس کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر جمعہ کے روز ایک ہوٹل کے قریب دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور اسپتالوں میں  ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دھماکے کے بعد واقعے کی جگہ کے قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ،4 افراد زخمی

Related Posts