این اے 221 کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی نگرانی میں دھماکا کیا گیا۔پی ٹی آئی امیدوار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 221 کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی نگرانی میں دھماکا کیا گیا۔پی ٹی آئی امیدوار
این اے 221 کے پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی نگرانی میں دھماکا کیا گیا۔پی ٹی آئی امیدوار

تھرپارکر: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار نظام الدین راہموں نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر سندھ پولیس کی نگرانی میں دھماکا کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی تھرپارکر نے تحریکِ انصاف کے امیدوار نظام الدین راہموں کا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق این اے 221 میں کیسراڑ نامی پولنگ اسٹیشن پر دھماکا کیا گیا جس میں سندھ پولیس نے معاون کا کردار ادا کیا۔

ٹوئٹر ویڈیو پیغام کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نظام الدین راہموں نے کہا کہ میرے پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا، ووٹروں کو بھگایا جارہا ہے۔ تھرپارکر کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی امیدوار جاوید راہموں نے کہا کہ ڈی ایس پی کی زیرِ نگرانی سندھ پولیس میرے مخالف امیدوار کی مدد میں ملوث ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان اور الیکشن کمیشن سے واقعے کا نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

تھرپارکر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 کے ضمنی انتخاب کے دوران شرپندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی ہے جس کے نتیجے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرپسندوں کی طرف سے این اے 221 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کو آگ لگائے جانے کے باعث پولنگ کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھرپارکر کے علاقے کیسراڑسمان میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی

Related Posts